ڈالر مہنگا،سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر

ڈالر مہنگا،سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر

کراچی(بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدربڑھ گئی ،ادھر سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر10پیسے کے اضافے سے 277.84روپے پر جاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3پیسے بڑھ کر 279.28 روپے کاہوگیا۔یورو2پیسے کی کمی سے 303.55 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 10پیسے کی کمی سے 363.43 روپے پر آگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 2675 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2200 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونا 1886 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 654 روپے کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں