قذافی سٹیڈیم:تماشائیوں کی گنجائش 21سے بڑھاکر34ہزار کردی گئی

 قذافی سٹیڈیم:تماشائیوں کی گنجائش 21سے بڑھاکر34ہزار کردی گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر جواد قاضی احمد نے کہا ہے کہ قذافی سٹیڈیم میں 24 گھنٹے کام ہو رہا ہے ۔۔

اور 31 دسمبر تک کام مکمل ہو جائے گا، سٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھا کر 21ہزار سے 34 ہزار تک کر دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اینگل کی بہتری کے لیے جنگلوں کو ہٹا کر انکلوژرز کو آگے لا رہے ہیں، تعمیراتی کام کا بجٹ ساڑھے 7 ارب روپے ہے ۔ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے وفد کی آمد اکتوبر کے آخر اور نومبر کے آغاز میں شیڈول ہے ۔ آئی سی سی ہفتہ وار بنیاد پر ہمارے ساتھ لنک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں