اطالوی برانڈ آرٹیمس تھری کا اسپیس سوٹ ڈیزائن کرنے کیلئے تیار

 اطالوی برانڈ آرٹیمس تھری کا اسپیس سوٹ ڈیزائن کرنے کیلئے تیار

میلان(نیٹ نیوز)مشہور اطالوی فیشن برانڈ پراڈا نے ناسا کے آرٹیمِس مشن میں استعمال ہونے والے اسپیس سوٹ کو ڈیزائن کرنے کے لیے کمر کس لی۔

مِیلان سے تعلق رکھنے والی فیشن کمپنی نے اسپیس سوٹ اور مٹیریل کے متعلق تجاویز دینے کے لیے ایکسیئم اسپیس کے ساتھ اشتراک کرلیا ہے ۔پراڈا کا کہنا تھا کہ کمپنی کی ڈیزائن ٹیم اس اسپیس سوٹ کو بنانے کے لیے مخصوص مٹیریل اور فیچرز کے متعلق تجویز دینے کے ساتھ سوٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سلائی کے طریقے کے متعلق رہنمائی بھی کرے گی۔یہ سوٹ چاند کے جنوبی قطب پر انتہائی درجہ حرارت کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا،یہ مشن 1972 میں اپولو 17 کے بعد پہلا مشن ہوگا جس میں انسان چاند پر اتریں گے اور ایک ہفتے تک چاند کی سرزمین کا معائنہ کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں