بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ انجری کا شکار

بھارتی اداکارہ راکول  پریت سنگھ انجری کا شکار

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ جم میں ورک آؤٹ کے دوران شدید انجری کا شکار ہوگئیں۔

راکول پریت سنگھ کو جم میں ورک آؤٹ کے دوران 80 کلو کے ڈیڈ لفٹ کے نتیجے میں کمر پر چوٹ آئی تھی، جس کے بعد اداکارہ کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کی ہدایت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق راکول کے ساتھ یہ واقعہ 5 اکتوبر کو پیش آیا تھا، اور دس اکتوبر کو اپنی سالگرہ کی تقریب سے ایک گھنٹہ پہلے اداکارہ درد کی بدترین صورتحال کا شکار ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں