ٹیسٹ رینکنگ :بابر اور شاہین کی تنزلی، کوہلی کی ترقی

 ٹیسٹ رینکنگ :بابر اور شاہین کی تنزلی، کوہلی کی ترقی

دبئی (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔۔

جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسری اور بھارت کے یشسوی جیسوال 2 درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی 6 درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ قومی ٹیم کے بیٹر محمد رضوان ایک درجہ بہتری کے بعد ساتویں نمبرپر اور بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ بولنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ بھارت کے روی چندرن ایشون کی دوسری پوزیشن برقرار ہے ج کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی 4 درجہ تنزلی کے بعد 14 ویں نمبرپرچلے گئے ہیں۔ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، اسی طرح روی چندرن ایشون کی دوسری اور ایک درجہ بہتری کے بعد جوروٹ کی تیسری پوزیشن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں