2000 سال پرانے مقبرے سے انسانی باقیات دریافت

 2000 سال پرانے مقبرے سے انسانی باقیات دریافت

پیٹرا(شوبزڈیسک)ماہرین نے اُردن میں قدیم مقبرہ دریافت کیا ہے جس میں انسانی ڈھانچے بھی ملے ہیں قدیم شہر پیٹرا کی گلابی ریت کی چٹانوں میں کھدی ہوئی ایک وسیع یادگار واقع ہے جسے خزنا، یا خزانہ کہا جاتا ہے، ماہرین نے یہاں قدیم مقبرہ دریافت کیا ہے۔

اس عمارت کے نیچے دفن آثار قدیمہ کے ماہرین نے حال ہی میں مقبرہ دریافت کیا ہے جس میں کم از کم 12 انسانی ڈھانچے اور نمونے ہیں جن کا اندازہ کم از کم 2,000 سال پرانا لگایا گیا ہے ۔امریکن سینٹر آف ریسرچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر پیئرس پال کریس مین کی قیادت میں ماہرین آثار قدیمہ نے قدیم مقبرے کا پتہ لگایا۔یہ مہم برسوں کی قیاس آرائیوں کے بعد ٹریژری کا مطالعہ کر رہی تھی کہ 2003 میں یادگار کے بائیں جانب نیچے پائے جانے والے صرف دو مقبرے ہی واحد خفیہ زیر زمین چیمبرز نہیں ہیں تاہم اب تک اس نظریے کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں