تاجر نہیں حکمران چور ہیں ، صدر تنظیم تاجران پاکستان

تاجر نہیں حکمران چور ہیں ، صدر تنظیم تاجران پاکستان

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چو دھری نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ ٹیکسز دینے والے محب وطن تاجروں کی عزت نفس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔۔۔

 68 ہزار ارب روپے کا قرض حکمرانوں نے ملک پر چڑھایا ہے ۔گزشتہ روز ایک بیان میں کاشف چودھری نے کہا کہ اگر کوئی تاجروں کوچور کہے گا تو میں بتانا چاہتا ہوں کہ چور تاجر نہیں بلکہ حکمران ہیں جو اس ملک کو لوٹ کر کھانے والے ہیں ،چور وہ ہیں جو 77سال سے اس ملک پر حکمرانی کررہے ہیں ، قوم کا بچہ بچہ ٹیکس دیتا ہے ،کسی تاجر کو تنگ کیا گیا تو مار کیٹوں سے ایف بی آر کے اہلکار واپس نہیں جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں