بم سے اڑانے کی جھوٹی اطلاع 3دن میں 12 بھارتی مسافر طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ

بم سے اڑانے کی جھوٹی اطلاع 3دن میں 12 بھارتی مسافر  طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ

بنگلورو(اے ایف پی)3دنوں کے دوران کم از کم 12 بھارتی مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ۔۔

جس کے  باعث  مختلف بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھی 3 مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ، 3 دنوں میں ایئر انڈیا، انڈیا گو، اکاسا ایئر فلائٹ اور سپائس جیٹ کے 12 طیاروں میں بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع ملی جس کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں ، کئی فلائٹس کا رُخ موڑ دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں