مہاتیر محمد پھر ہسپتال داخل

مہاتیر محمد پھر ہسپتال داخل

کوالالمپور(اے ایف پی )ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کو طبیعت ناساز ہونے پر ایک بار پھر ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

سابق وزیر اعظم کے مشیرصوفی یوسف نے بتایا ہے کہ 99 سالہ مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفیکشن کے باعث منگل کے روز ہسپتال داخل کرایا گیا ۔ مہاتیر محمد کو دل کے مسائل بھی ہیں، آخری مرتبہ انہیں جولائی میں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ یاد رہے مہاتیر محمدپہلی بار 1981 سے 2003 تک پی ایم کے عہدے پر فائز رہے جبکہ 2018 سے 2020 تک 92 سال کی عمر میں دوسری بار وزیر اعظم بنے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں