ایرانی فورسز کی فائرنگ ، 200سے زائد افغانی جاں بحق

ایرانی فورسز کی فائرنگ ، 200سے زائد افغانی جاں بحق

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 200سے زیادہ افغان شہری جاں بحق ہوگئے ۔

افغان میڈیا کے مطابق شہری غیر قانونی طریقے سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ، شہریوں کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ایران میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ایران میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغانوں کی تعداد 300تھی، ایرانی بارڈرگارڈز نے پہاڑوں میں چھپ کر افغان شہریوں کو نشانہ بنایا۔انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے صرف 50افغان شہری بچ سکے ۔افغان عینی شاہد نے بتایاکہ ہمیں ایران کے علاقے کلگان سراوان میں نشانہ بنایا گیا، قافلے میں 300افراد تھے جن میں سے 270یا 280مارے گئے ۔دوسری جانب افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغان حکومت واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں