صوئے آصل :گھریلو ناچاکی پر سسرکی فائرنگ ، بہوزخمی

صوئے آصل :گھریلو ناچاکی پر سسرکی فائرنگ ، بہوزخمی

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر) کاہنہ کے علاقے میں ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی جان بچالی۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق صوئے آصل گھریلو ناچاقی پر سسر کی بہو کو جان سے مارنے کی کوشش کی۔ڈولفن کو کال موصول ہوئی کہ سسر نے فائرنگ سے بہو کو زخمی کردیا ہے ۔پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر کے ملزم اکبر کو اسلحہ سمیت چوکی صوئے آصل کے اور زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں