جو روٹ کی وکٹ لینے پر خوشی ہے :ساجد خان

جو روٹ کی وکٹ لینے پر خوشی ہے :ساجد خان

ملتان (سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے آف سپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ جو روٹ ایک بڑا کھلاڑی ہے ،ان کی وکٹ لینے پر خوشی ہے ،اﷲ کا شکر ہے۔۔

 کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے روز کے کھیل میں میری کارکردگی اچھی رہی،کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کو جلدی آٹ کر لیں۔ ملتان سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف شروع میں مجھے رنز پڑے مگر میں اپنے طریقے سے باؤلنگ کرتارہا اور مجھے وکٹیں ملیں،دوران فیلڈنگ رن آٹ مس کرنے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رن آؤٹ مس کر نے پر مایوسی ہوئی تھی جیسا میں فیلڈر ہوں ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا۔ بروک بیک فٹ پر کھیلتا ہے اور یہ میں نے نوٹ کیا تھا،اس حساب سے اسے باؤلنگ کی اور آؤٹ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی گیم تبدیل نہیں کی اپنی نیچرل گیم کھیلتا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں