شرح سود میں 2فیصد کمی کا امکان،جو ٹیکس اکٹھا کیا قرض میں چلا گیا:چیئرمین ایف بی آر

شرح سود میں 2فیصد کمی کا امکان،جو ٹیکس اکٹھا کیا قرض میں چلا گیا:چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہجو ٹیکس اکٹھا کیا وہ قرض میں چلا گیا، اگر پورے سال کا ٹیکس صرف قرض میں جائے تو معاملہ ٹھیک نہیں ہے ، امید ہے کہ شرحِ سود میں 2 فیصد کمی آئے گی۔ روپے کی صلاحیت کے حساب سے اب بھی ٹیکس کلیکشن 2016 کی سطح پر ہے ۔

 ایک ماہ کے لیے شہر کے اندر کے بجائے انٹری پوائنٹس پر اینٹی سمگلنگ کا کام کیا جائے ۔ ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ملک میں ٹاپ1 فیصد افراد انکم ٹیکس پورا نہیں دے رہے ، ہماری کوشش ہے کہ مزید ٹیکس شرح نہ بڑھے ، صنعت کار تکلیف دہ مراحل سے گزرے ، اب حالات بہتر ہو رہے ہیں، امید ہے کہ شرحِ سود میں 2 فیصد کمی آئے گی۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ہمیں کسی ایفی ڈیوٹ کی ضرورت نہیں سب سیلز ٹیکس لا میں موجود ہے ، آپ کہہ دیں کہ ہر چیز قانون کے تحت خریدی گئی ہے ، ہم کچھ نہیں کہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے مجھے بتایا کہ وہ فلائنگ انوائس کا کاروبار کرتے ہیں، جانتے بوجھتے فلائنگ انوائس والے گرفتار ہوں گے ۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ریفنڈز پر پیسے لیے جاتے ہیں، ہم ریفنڈز کو کھلی سماعت یا کیمرے کے سامنے کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے افسر سے پوچھا ریفنڈز کے پیسے کیسے طے ہوتے ہیں؟ جس پر افسر نے کہا کہ جعلی ریفنڈز پر زیادہ، جائز پر کم پیسے لیتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں