عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر

 عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر

لندن(دنیانیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ۔ یونیورسٹی نے امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی جس میں 38 امیدواروں کے نام شامل ہیں مگر بانی تحریک انصاف کا نام شامل نہیں ہے ۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلر کا عہدہ روایتی اور علامتی نوعیت کا ہوتا ہے اور اس انتخاب میں نمایاں شخصیات حصہ لے رہی ہیں، آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب 21 برس بعد ہوگا، معروف برطانوی قانونی فرم میٹرکس چیمبرز نے عمران خان کو سزا یافتہ ہونے پر نا اہل قرار دیا ۔یونیورسٹی انتظامیہ نے میٹرکس چیمبرز سے بانی پی ٹی آئی کے بارے میں رائے مانگی تھی، آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر کے انتخاب کا پہلا راؤنڈ 28 اکتوبرکو شروع ہوگا، ٹاپ فائیو امیدواروں کے درمیان 4 نومبرکو الیکشن کا دوسرا راؤنڈ ہوگا، آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر کا اعلان 25 نومبرکو کیا جائے گا، نئے چانسلر کا انتخاب زیادہ سے زیادہ 10 برس کیلئے ہوگا۔آکسفورڈ انتظامیہ نے سدرہ آفتاب، حسنات احمد، ایمن امورہ کی نامزدگی تسلیم کرلی، انوربیگ،کاشف بلال ،عظیم فاروقی بھی چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے امیدوار ہیں، تاہم سابق برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ چانسلرکے عہدے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں