مرکنٹائل ایکسچینج میں 38ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 38ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج میں 38ارب روپے کے سودے ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 34395 رہی۔

زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 19.481 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 4.934 ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 4.646ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 3.359 ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.653ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی 1.494ارب روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 791.867ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 335.655 ملین روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 179.785 ملین روپے ،کاپر کے سودوں کی مالیت 191.290 ملین روپے ،پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 112.174 ملین روپے اوربرینٹ کے سودوں کی مالیت 55.247ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں