لی چیانگ کا دورہ پاکستان گہرے تعلقات کا عکاس:چین

لی چیانگ کا دورہ پاکستان گہرے تعلقات کا عکاس:چین

بیجنگ(اے پی پی)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ما ننگ نے کہا چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان ،چین اور پاکستان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور سٹراٹیجک شراکت داری کی ایک اہم مثال ہے۔۔

 جس کا مقصد دونوں ممالک کے مفادات کو فروغ دینا اور خطے میں استحکام کو برقرار رکھنا ہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاچین کے وزیر اعظم لی چیانگ کا حالیہ دورہ پاکستان ، دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کا عکاس ہے ، یہ 11 سال بعد چین کے وزیر اعظم کا پہلا دورہ تھا،اس دورے کے تین اہم مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جن میں ایک سال کے اندر دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطحوں پر حکومتی رابطوں اور تبادلوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے باہمی تعلقات کو تقویت ملی ہے ۔ ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے پر اتفاق کیا،عسکری قیادت کے ساتھ ہونے والی بات چیت نے سکیورٹی اور دفاعی شعبے میں مزید قریبی تعاون کے امکانات کو بڑھایا ہے ۔ ان تعلقات کی بنیاد باہمی اعتماد، احترام اور سٹراٹیجک شراکت داری پر ہے جو دونوں ممالک کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون بن چکی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں