اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس365پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس365پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی (آن لائن )اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو زبردست تیزی کا رجحان رہا۔کے ایس ای 100 انڈیکس365پوائنٹس کے اضافے سے 86205 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔۔

 اس دوران سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے کا منافع ہوا جب کہ 51فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس86513پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا ،تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ سے انڈیکس میں کمی واقع ہوئی مگر مارکیٹ مثبت زون میں ہی بند ہوئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس2.03 پوائنٹس کے اضافے سے 27236 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 54941 پوائنٹس سے بڑھ کر55292 پوائنٹس پر جا پہنچا ۔ سرمایہ بڑھ کر 112 کھرب 69 ارب روپے ہوگیا۔ بدھ کو 26 ارب روپے مالیت کے 47 کروڑ 43 لاکھ 33 ہزار حصص کے سودے ہوئے جب کہ منگل کو24ارب روپے مالیت کے 42 کروڑ 21 لاکھ 7 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔مجموعی طور پر 445 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 227 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 150 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور68میں استحکام رہا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں