9ایس سی او ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 41 فیصد بڑھ گیا

9ایس سی او ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 41 فیصد بڑھ گیا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے 9 رکن ممالک کے ساتھ مالی سال 24 کے دوران تجارتی خسارہ 41 فیصد بڑھ کر 11 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔۔۔

جس کا حجم مالی سال 23 میں 8 ارب 29 کروڑ ریکارڈ کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارہ بڑھنے کی بنیادی وجہ چین، روس اور بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہونا ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کی ایس سی او ممالک بالخصوص چین کیلئے برآمدات مالی سال 24 کے دوران نمایاں بڑھیں، تاہم دیگر ممالک کیلئے برآمدات میں تنزلی ہوئی ۔ایس سی اوکے 9 ممالک چین، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان ، روس، تاجکستان، ازبکستان اور بیلاروس کو پاکستان کی برآمدات کی مالیت مالی سال 24 میں 32.4 فیصد بڑھ کر 3.076 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں،اس کے برعکس مالی سال 24  میں درآمد 39.14 فیصد اضافے کے بعد 14 ارب 77 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں