کاشتکاروں کو گندم کا بیج مارکیٹ سے کم قیمت پر دینے کا فیصلہ

 کاشتکاروں کو گندم کا بیج مارکیٹ سے کم قیمت پر دینے کا فیصلہ

کراچی(آئی این پی)سندھ حکومت نے کاشتکاروں کو اعلی کوالٹی کا گندم کابیج مارکیٹ سے کم قیمت پر دینے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔

کسان سندھ سیڈ کارپوریشن کے گھوٹکی، سیٹھارجہ اور کوٹڈیجی کے سرکاری سینٹرز سے گندم سیڈ کا بیج خرید سکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت سندھ نے اعلیٰ کوالٹی کاگندم کابیج مارکیٹ سے 300روپے کم قیمت پر دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، سندھ سیڈ کارپوریشن نے کاشتکاروں  کے لئے اعلی کوالٹی کے گندم کے بیج بیسک کی قیمت7ہزار روپے مقرر کردی ہے۔ایم ڈی سندھ سیڈ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ ہاریوں کے لئے سرٹی فائیڈسیڈگندم کے بیج کی قیمت6ہزار روپے مقرر کردیہے ، کسان محکمہ زراعت کی سیڈکارپوریشن سے منظورہ شدہ گندم کا بیج خرید سکیں گے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ سیڈکارپوریشن نے مارکیٹ سے گندم کے بیج کی قیمت 300 روپے کم رکھی ہے ، کسان سندھ سیڈ کارپوریشن کے گھوٹکی، سیٹھارجہ اور کوٹڈیجی کے سرکاری سینٹرز سے گندم سیڈ کا بیج خرید سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں