عمران ہاشمی سے اختلافات ‘‘جوانی کی نادانی’’ تھی: ملیکہ شراوت

عمران ہاشمی سے اختلافات ‘‘جوانی کی نادانی’’ تھی: ملیکہ شراوت

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ میں رومانوی اور بولڈ کردار کرنے والی فلمی جوڑی ملیکہ شراوت اور عمران ہاشمی کے درمیان اختلافات 20 سال بعد ختم ہوگئے۔

ملیکہ شراوت اور عمران ہاشمی نے 2004 کی ہٹ فلم ‘‘مرڈر’’ میں ساتھ کام کیا تھا جس کے رومانوی گانوں اور بولڈ مناظر نے فلمی شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرلیا تھا،تاہم فلم کی ریلیز کے کچھ عرصے بعد ہی اس فلمی جوڑی میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے اوردونوں اداکاروں کی جوڑی پسندیدگی کے باوجود فلمی شائقین کو کسی اور فلم میں ساتھ نظر نہیں آئی۔حال ہی میں پروڈیوسر آنند پنڈت کی بیٹی کی شادی کے موقع پر دونوں اداکاروں نے اپنے اختلافات ختم کردیئے تھے اور ریڈ کارپٹ پر ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے بات چیت کرتے بھی نظر آئے ۔ایک انٹرویو میں ملیکہ شراوت نے بتایا کہ عمران ہاشمی سے اختلافات ختم ہوگئے اوریہ سب جوانی کی نادانی تھی ، لوگ کان بھی بہت بھرتے ہیں۔ لوگوں نے بھی مجھے غلط مشورے دیئے ۔ عمران ہاشمی اچھے اور شاندار انسان ہیں، مرڈر میں ان کے ساتھ کام کرنے کی یادیں آج بھی ذہن پر نقش ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں