اینڈریو گارفیلڈ کی فلورنس کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اینڈریو گارفیلڈ کی فلورنس کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

لندن(شوبزڈیسک )برطانوی سٹار اینڈریو گارفیلڈ اپنی نئی فلم ‘‘وی لائیو اِن ٹائم’’ کے پریمیئر میں ساتھی اداکارہ فلورنس پگ کی تصویر کے کٹ آؤٹ کیساتھ شریک ہوئے ۔

اداکار کی اس دلچسپ حرکت سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے اور ان کی تصویرسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ‘‘میں نے سوچا کہ ساری چیز ایک کٹ آؤٹ تھی،’’ جبکہ بہت سے دوسرے لوگوں نے اسی لمحے کو ہنستے ہوئے ایموجیز کے ساتھ اپنی فیڈ پر شیئر کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں