فیمنزم پر یقین نہیں رکھتی، عورت کو گھر میں ہی رہنا چاہیے، مائرہ خان

فیمنزم پر یقین نہیں رکھتی، عورت کو گھر میں ہی رہنا چاہیے، مائرہ خان

لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ و ماڈل مائرہ خان نے کہا ہے کہ وہ فیمنزم پر زیادہ یقین نہیں رکھتیں’ عورت کو گھر میں ہی رہنا چاہیے۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ عورت ہیں، وہ کسی سے اظہار محبت نہیں کرسکتیں، یہ کام لڑکے کو ہی کرنا ہوگا۔ وہ ہیش ٹیگ فیمنزم پر اتنا یقین نہیں رکھتیں، عورت کو گھر کے اندر ہی رہنا چاہیے اور اسے گھر کے اندر ہی ساری سہولتیں فراہم کی جانی چاہیے ۔ ان کا خیال ہے کہ خواتین کو اپنا، گھر کا اور بچوں کا خیال رکھنے پر توجہ دینی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں