کیریئر کے آغاز میں سینئر اداکارائیں بھی مجھ سے حسد کرتی تھیں:میمونہ قدوس

کیریئر کے آغاز میں سینئر اداکارائیں  بھی مجھ سے حسد کرتی تھیں:میمونہ قدوس

لاہور(این این آئی)اداکارہ میمونہ قدوس نے کہا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں بہت مشکلات دیکھیں، کئی اداکارائیں مجھ سے جلتی تھیں۔

 اداکارہ نے ایک شو میں کیریئر کے آغاز سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں اداکارائیں مجھ سے جلتی تھیں، یہاں تک کہ سینئر اداکارائیں جو اب ‘‘آنٹیاں’’ بن چکی ہیں، وہ بھی مجھ سے حسد کرتی تھیں، ‘‘آنٹیوں’’ کو یہ سمجھنا چاہیے تھا کہ میں ان کا نصیب کیسے چھین سکتی ہوں؟میمونہ نے انکشاف کیا کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں ہراساں تک کیا گیا اور جب انہوں نے اس کی شکایت کی تو ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں