فواد خان کی مداح ہوں: نیلم کوٹھاری
ڈیلس(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ نیلم کوٹھاری سونی نے کہا ہے کہ فواد خان کی مداح ہوں۔
امریکا کے شہر ڈیلس میں ایک چیریٹی ایونٹ کے دوران ایک پاکستانی نژاد امریکن نے نیلم سے پوچھا کہ بھارتی عوام پاکستانی ڈراموں کو کیوں پسند کرتے ہیں اور اگر انہیں کسی پاکستانی اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو وہ کسے ترجیح دیں گی؟،اس پر نیلم نے انکشاف کیا کہ وہ خود بھی کئی پاکستانی ڈرامے دیکھ چکی ہیں اور کہا کہ میں فواد خان کی مداح ہوں، وہ بہترین اداکار ہیں۔