مجھے اس عمر میں نماز اور حیا کی اہمیت سمجھ آئی:انوشے اشرف

مجھے اس عمر میں نماز اور حیا کی اہمیت سمجھ آئی:انوشے اشرف

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی معروف وی جے، ماڈل، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف نے کہا ہے کہ اُنہیں اب اتنی عمر گزر جانے کے بعد زندگی میں نماز اور حیا کی اہمیت سمجھ میں آئی ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں اُنہوں نے بتایا کہ جب میں چھوٹی تھی تو میری والدہ اور خالہ نماز کے حوالے سے ہمیشہ ہم بچوں کے ساتھ سختی کرتی تھیں اور اگر ہم نماز نہ پڑھتیں تو ہم سے کہا جاتا تھا کہ جو نماز نہیں پڑھے گا اسے کھانا نہیں ملے گا مگر ہم لوگ پھر بھی نماز پڑھنے سے بھاگتے تھے۔ اب اتنی عمر گزر جانے اور پوری دنیا گھومنے کے بعد مجھے زندگی میں نماز و حیا کی اہمیت سمجھ میں آئی ہے اور میں نے بغیر کسی زور زبردستی کے، دل سے نماز پڑھنا شروع کر دی بلکہ میں عمرے پر بھی گئی ہوں۔ نماز کی پابندی یا کسی کو کس طرح کے کپڑے پہننے چاہئیں، اس بارے میں زبردستی نہیں کی جا سکتی۔ یہ سب انسان زندگی میں صرف تب ہی سمجھتا ہے جب اللّٰہ بندے کو ہدایت دیتا ہے، اس لیے ہمیں دوسروں کی سوچ اور ان کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں