الو ارجن کی گرفتاری کا مقصد پشپا 2 کی پبلسٹی تھی:رام گوپال ورما

 الو ارجن کی گرفتاری کا مقصد  پشپا 2 کی پبلسٹی تھی:رام گوپال ورما

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کے مشہور ہدایتکار رام گوپال ورما کا کہنا ہے کہ تیلگو فلموں کے اداکار الو ارجن کو گرفتار کرنے کا مقصد انکی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پشپا 2: دی رول کی پبلسٹی کرنا تھی۔

ہر شخص حیران ہوا کہ تیلنگانہ کے چیف منسٹر انوملا ریوانتھ ریڈی نے الو ارجن کے ساتھ ایسا کیوں کیا؟ فلمساز و ہدایتکار نے کہا کہ میرے خیال میں انہوں نے ایسا اس لیے کیا تاکہ فلم پشپا 2 کو مزید شہرت ملے اور وہ زیادہ بزنس کرسکے اور ریاست تیلنگانہ کے فیورٹ بیٹے کو مزید بلندی ملے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں