کارتک بھی رشمیکا مندانا کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ سٹار اداکار کارتک آریان نے جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔
۔حال ہی اداکار سے ایک انٹرویو میں میزبان نے پوچھا کہ آپ کس بالی وڈ اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے جس میں شردھا کپور، جھانوی کپور، عالیہ بھٹ، اور رشمیکا مندانا شامل ہیں،کارتک نے کہا کہ میں ان سب کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ ان میں سے کسی کے ساتھ بھی میں نے فلم نہیں کی لیکن میری خواہش ہے کہ میں رشمیکا کے ساتھ کام کروں۔