بالی ووڈ پارٹیوں میں کیوں نہیں جا تا،منوج باجپائی نے وجہ بتا دی

بالی ووڈ پارٹیوں میں کیوں نہیں  جا تا،منوج باجپائی نے وجہ بتا دی

ممبئی (آئی این پی)بھارت کے اداکار منوج باجپائی نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں اب دعوتیں نہیں دی ۔

جاتیں کیونکہ لوگ سمجھ گئے ہیں کہ ان کی غیر حاضری کو بے عزتی یا توہین کے طور پر لیا جا سکتا ہے ۔منوج نے بتایا کہ "براہ کرم مجھے نہ بلائیں کیونکہ میں رات دس بجے سونے کا عادی ہوں اور اپنی صبحوں کا بے حد منتظر رہتا ہوں۔منوج باجپائی نے مزید کہا کہ ان کی خود داری اور پرائیویسی کو اکثر غلط فہمی کی بنا پر غرور سمجھا جاتا ہے ۔ اداکار نے کہا کہ ان کے قریبی دوستوں کی فہرست محدود ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں