معروف کامیڈین معین اختر کا 74 واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

معروف کامیڈین معین اختر کا 74 واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

کراچی (شوبزڈیسک )معروف کامیڈین معین اختر کا 74 واں یوم پیدائش(کل) 24دسمبر کو منایا جائے گا،۔لاجواب ڈائیلاگ ڈلیوری اور ہر کردار میں حقیقت کا رنگ بھر دینے کا فن رکھنے والے معین اختر24دسمبر 1950ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔۔۔

 ان کو اگر پاکستانی تاریخ کا سب سے ورسٹائل فنکار کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا۔ٹی وی ڈرامے ہوں یا پھر سلور سکرین معین اختر نے ہر جگہ اپنی لازوال اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے اور22 اپریل2011 کو خالق حقیقی سے جاملے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں