نیٹ فلکس فائٹ نے مائیک ٹائسن کو قانونی جنگ میں پھنسا دیا
لندن(شوبزڈیسک )باکسنگ لیجنڈ مائیک ٹائسن کو برطانیہ میں ایک کیسینو اور بیٹنگ کمپنی میڈیئر کی جانب سے 1.59 ملین ڈالر ہرجانے کے مقدمے کا سامنا ہے ۔
میڈیئر نے الزام لگایا ہے کہ ٹائسن نے ان کے ساتھ معاہدہ توڑ کر نیٹ فلکس اسپانسرڈ فائٹ میں شرکت کی، جس میں ان کا مقابلہ یوٹیوبر سے باکسر بننے والے جیک پال کے ساتھ ہوا۔ مائیک ٹائسن نے مارچ 2024 میں ان کے پروموشنل معاہدے کو غیر قانونی طور پر ختم کیا تاکہ نیٹ فلکس کے تحت منعقد ہونے والی فائٹ میں حصہ لے سکیں۔