اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز

اداکارہ نیلم منیر کی شادی  کی تقریبات کا آغاز

لاہور(شوبزڈیسک )معروف اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر مایوں کے لباس میں تصاویر شیئر کردیں،جن میں اداکارہ کو زرد رنگ کے جوڑے میں مہندی لگائے دیکھا جا سکتا ہے ۔ایک تصویر میں نیلم منیر والدہ کے ساتھ موجود ہیں، مایوں کے موقع پر اداکارہ نے کراچی کے خوبصورت مقام پر فوٹو شوٹ کروایا ،نیلم منیر کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگ ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں