بھارتی اداکارہ کیخلاف بھابھی نے مقدمہ درج کروا دیا
ممبئی (شوبزڈیسک) معروف بھارتی گلوکار ہمیش ریمشیا کے ساتھ فلم ‘آپ کا سُرور’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کیخلاف ان کی بھابھی نے مقدمہ درج کروا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چائلڈ سٹار کے طور پر اُبھرنے والی نند ہنسیکا موٹوانی ان کی والدہ اور بھائی کیخلاف انکے بھائی کی سابقہ اہلیہ اداکارہ مسکان نینسی نے امبولی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کروایا ہے ۔مسکان نینسی نے 2020 میں ہنسیکا موٹوانی کے بھائی سے شادی کی تھی، تاہم دو سال بعد ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ مقدمے میں مسکان نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کے بعد ان کی ساس اور نند ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتی تھیں، جس کے نتیجے میں شوہر انہیں تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور یہی انکی طلاق کی وجہ بنی۔ ساس اور نند نے مہنگے تحائف اور پیسوں کی بار بار ڈیمانڈ کی، اور انکار پر انہیں ذہنی طور پر ہراساں کیا گیا۔ ان حالات کے باعث وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئیں اور انہیں لقوے (بیلز پالسی) کی بیماری لاحق ہوگئی۔