ارشد ندیم کا نیرج چوپڑا سے جلد مقابلہ متوقع
لاہور(سپورٹس ڈیسک)اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان مقابلہ متوقع ہے ۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا نے رواں برس انٹرنیشنل جیولین ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا ہے ،نیرج چوپڑا بھی ایونٹ کیلئے تھرورز کو دعوت دیں گے ۔ارشد ندیم کو دعوت دی جاتی ہے تو نیرج چوپڑا سے مقابلہ کرنے کا امکان پیدا ہوجائے گا ۔