سلمان خان نے میرا سٹائل کاپی کیا:حسن جہانگیر
کراچی(آئی این پی)سینئر گلوکار، نغمہ نگار و موسیقار حسن جہانگیر نے دعوی کیا ہے کہ بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان سمیت متعدد بالی ووڈ اداکاروں نے ان کے سٹائل کو کاپی کیا۔
حسن جہانگیر کا ایک پوڈکاسٹ میں کہنا تھا کہ انہوں نے کم عمری میں ہی نوٹ کیا کہ بالی ووڈ میں گانا کوئی گاتا ہے ، اسے لکھتا کوئی اور ہے ، اس کی میوزک کوئی اور ترتیب دیتا ہے جب کہ کوریوگرافی دوسرا شخص کرتا ہے ۔حسن جہانگیر نے بتایا کہ انہوں نے اسی وقت ہی سوچا کہ وہ تمام خود کریں گے ،وہ پہلے گلوکار ہیں جنہوں نے اپنے میوزک کنسرٹ کے دوران شرٹ اتار پھینکی تھی اور بعد میں آنے والے اداکاروں نے انہیں کاپی کیا۔انہوں نے کہا کہ سلمان خان کے سٹار بننے سے قبل وہ 1979 میں بھارت میں آگ لگا چکے تھے۔