صحت مند طرز زندگی کی اہم چیز جو نظرانداز ہوتی ہے

صحت مند طرز زندگی کی اہم چیز جو نظرانداز ہوتی ہے

لاہور(نیٹ نیوز)آپ اپنی صحت کو بہتر بنانے کیلئے متعدد اعمال پر توجہ دیتے ہیں لیکن ایک چیز ہمیشہ نظرانداز ہوتی ہے، یہاں تک کہ فِٹنس ایکسپرٹ بھی اسے نادانستہ طور پر نظرانداز کردیتے ہیں اور وہ ہے پانی۔

پانی زندگی کا امرت ہے، یہ کئی صحت بخش سرگرمیوں سے زیادہ آسان بھی ہے۔ اس کیلئے کوئی جِم نہیں ہے اور کھانا تیار کرنے کی جھنجھٹ نہیں ہے ۔بیتھسڈا میں نیشنل ہارٹ، لنگنگ اینڈ بلڈ انسٹی ٹیوٹ کی لیبارٹری آف کارڈیو ویسکولر ریجنریٹیو میڈیسن میں تحقیقی سائنسدان نتالیہ دمتریوا نے کہا کہ بہترین طور پر ہائیڈریٹ رہنا اہم فوائد کے ساتھ طرز زندگی میں نسبتاً آسان تبدیلی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وافر مقدار میں پانی پینا بلڈ پریشر، ذیابیطس، جوڑوں، آنتوں اور گردے کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ درد شقیقہ کو کم کر سکتا ہے اور دیگر فوائد کے علاوہ آپ کی جلد کی چمک کو بڑھا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں