سوکیش چندرا نے جیکولین فرنینڈس سے معافی مانگ لی
ممبئی(شوبز ڈیسک)کروڑوں روپے کے فراڈ کیسز پر گرفتار ہونے والے سوکیش چندرا شیکھر نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے ان پر بیتنے والی ہر مشکل پر معافی مانگی لی اور بتایا کہ وہ ان کے جنون میں کیوں مبتلا ہے۔
جیکولین فرنینڈس کی نئی فلم فاتح کی ریلیز سے قبل انھیں لکھے گئے ایک اور خط میں سوکیش چندرا شیکھر نے جیکولین کو مختلف پیار بھرے ناموں سے مخاطب کرتے ہوئے لکھا: 2025 نواں سال ہے اور یہ ہمارا سال ہے۔ اس سال میں آپ سے اپنی محبت کا ثبوت دوں گا اور ہماری محبت کے لیے اس دنیا کے سامنے ایک بڑا سرپرائز بھی دوں گا، جو یہ سمجھتے ہیں کہ میں جنونی ہوں لیکن ہماری محبت بہت شدید ہے۔