طویلُ القامت خاتون سٹریچر پر ہوائی سفر کیوں کرتی ہیں
استنبول(نیٹ نیوز)ترکیہ سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے طویلُ القامت خاتون رومیسا گیلجی نے حالیہ دنوں میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ہوائی جہاز پر سفر کرنے کے لیے سٹریچر کا استعمال کرتی ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں رومیسا گیلجی کو ٹرکش ایئرلائنز کے ساتھ سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں رومیسا کو جہاز پر سٹریچر میں سوار ہوتا دیکھا گیا۔ جہاز پر سٹریچر میں سفر کرنے کے بارے میں رومیسا نے بتایا کہ ‘مجھے سکولائسس کی بیماری ہے جس کی وجہ سے میری ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ‘میری ریڑھ کی ہڈی میں دو راڈ لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے میں جھک نہیں سکتی اور میری کمر میں لچک پیدا نہیں ہو سکتی لہٰذا سٹریچر پر سفر کرنا میرے لیے سب سے محفوظ آپشن ہے ۔رومیسا گیلجی کا قدر 7.07 فٹ ہے جس کی وجہ وِیوَر سنڈروم ہے جو انہیں بچپن سے ہی لاحق ہے۔