نودریافت شدہ مکڑیوں کے نام گانوں پر رکھ دئیے گئے

 نودریافت شدہ مکڑیوں کے نام گانوں پر رکھ دئیے گئے

بیجنگ(نیت نیوز)ایک چینی سائنس دان نے مکڑی کی 16 نئی اقسام کے نام مشہور گلوکار جے چاؤ کے گائے گانوں پر رکھ دیے۔

چین کی ٹونجرین یونیورسٹی کے ایک پروفیسر می شیاؤچی نے جرنل زولوجیکل ریسرچ میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں نودریافت شدہ مکڑیوں کے متعلق بتایا۔گزشتہ ماہ دسمبر میں شائع ہونے والا مقالہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ویئبو پر وائرل ہوگیا اور جس کو گزشتہ بدھ کے بعد سے 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔مقالے کے وائرل ہونے کے بعد سے صارفین نے 44 سالہ پروفیسر می کو گلوکار کا ‘حتمی مداح’ قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ان 16 نودریافت شدہ مکڑیوں کا نام رکھنے میں کافی وقت لگا اور انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کی کہ کوئی نام دو بار تو نہیں آ رہا۔ گانوں کے عنوان پر نام رکھنے سے یہ عمل تیز اور سادہ ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں