بھارت میں غصیلے ہاتھی نے17افراد پٹکخ دئیے

بھارت میں غصیلے ہاتھی نے17افراد پٹکخ دئیے

کیرالہ(نیٹ نیوز)بھارت کی ریاست کیرالہ میں ایک میلے کے دوران ہاتھی کا صبر جواب دے گیا اور وہ مشتعل ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاتھی نے طوفان برپا کر کے 17 افراد کو زخمی کر دیا جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔کیرالہ میں یہ میلہ دیر رات تک جاری تھا۔ میلے میں سیکڑوں لوگ موجود تھے جہاں 5 ہاتھیوں کو سجا کر لایا گیا تھا، جب ہجوم میں موجود لوگوں نے ہاتھیوں کی ویڈیو بنانا شروع کی تو اچانک ایک ہاتھی مشتعل ہو گیا۔ اس دوران ہاتھی کو کنٹرول کرنے والا شخص اس مشتعل ہاتھی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتا رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہاتھی کے مشتعل ہونے کے بعد میلے میں بھگدڑ مچ گئی اور اسی دوران زیادہ تر لوگ زخمی ہوئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق موقع پر موجود کئی لوگوں نے ہاتھی کو کنٹرول کرنے کے لیے زنجیر پکڑنے کی بھی کوشش کی، 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ہاتھی کو قابو میں کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں