بیوی یا خاتون کو عزت نہ دینے والا مرد نہیں ہوسکتا:جان ریمبو

بیوی یا خاتون کو عزت نہ دینے والا مرد نہیں ہوسکتا:جان ریمبو

لاہور(آئی این پی)اداکار جان ریمبو کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی یا کسی بھی خاتون کو عزت نہ دینے والا شخص کبھی مرد ہو ہی نہیں سکتا۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریمبو نے بتایا کہ وہ اہلیہ سے ڈرتے نہیں ہیں، البتہ ان کی عزت کرتے ہیں، انہیں پیار دیتے ہیں اور اہلیہ بھی انہیں اتنی ہی عزت اور پیار دیتی ہیں۔جان ریمبو نے مزید کہا کہ جس طرح بیوی اپنے شوہر کی عزت کرتی ہیں، اسی طرح شوہروں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی بیویوں کی عزت کریں، عزت اور محبت بیویوں کا حق ہے ، جو انہیں ملنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں