بھارتی فلمساز پرتیش نندی چل بسے

بھارتی فلمساز پرتیش نندی چل بسے

ممبئی(آئی این پی)مشہور بھارتی فلم ساز پرتیش نندی 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور ایڈورٹائزنگ ایگزیکٹو اور فلم ساز پرتیش نندی جو بھارتی فلم انڈسٹری کے نمایاں پروڈیوسرز میں شامل تھے گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے جنوبی ممبئی میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے ۔انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی کامیاب فلمیں پروڈیوس کیں، جن میں جھنکار بیٹس، چمیلی، ہزاروں خواہشیں ایسی، ایک کھلاڑی ایک حسینہ، ان کہی، پیار کے سائیڈ ایفیکٹس اور دیگر شامل ہیں۔فلمساز کے انتقال کی خبر سینئر اداکار انوپم کھیر کی جانب سے سامنے آئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں