مجھے لوگوں کی تنقید سے مسئلہ نہیں:معمر رانا
لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکار معمر رانا کا متنازع ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان گردش کررہاہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آپ میرے بارے میں جو مرضی کہتے رہیں مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں خوش ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ مجھ سے خوش ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں فلم ‘باب’ کے پریمیئر کے موقع پر معمر رانا کی متنازع ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی جس میں انہیں لڑکھڑاتے ہوئے اور دیگر افراد کے سہارے سے چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔متنازع ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار پر شراب نوشی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔