کامیابی صلاحیت کے بل بوتے پر ہی حاصل ہوتی ہے :آمنہ الیاس

کامیابی صلاحیت کے بل بوتے پر  ہی حاصل ہوتی ہے :آمنہ الیاس

کراچی (آئی این پی)اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ کامیابی صرف صلاحیتوں کے بل بوتے پر ہی حاصل کی جاسکتی ہے ۔

 ایک انٹرویو میں آمنہ الیاس نے کہا کہ اگرچہ شوبز انڈسٹری میں ابھی بھی گوری رنگت کو ترجیح دی جاتی ہے تاہم اب آہستہ آہستہ ہیروئن کے لیے گوری رنگت کی شرط کم ہورہی ہے ۔ انڈسٹری میں کسی حد تک اقربا پروری موجود ہے ۔ انہوں نے کہا سفارش کی بنیاد پر کام تو مل سکتا ہے مگر میرے خیال میں سفارشی کی فنکارانہ زندگی بہت مختصر ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں