سونو سود کے وارنٹِ گرفتاری جاری

ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی پنجاب کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بالی ووڈ اداکار سونو سود کے مبینہ مالی فراڈ میں ملوث ہونے کے کیس میں پیش نہ ہونے پر وارنٹِ گرفتاری جاری کردیئے ، اگلی سماعت 10 فروری کو ہو گی۔
لدھیانہ کے وکیل راجیش کھنہ نے موہت شکلا نامی شخص کے خلاف یہ مقدمہ دائر کیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مجھے جعلی سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دیا گیا۔ اس کیس میں سونو سود پر بالواسطہ طور پر ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔