دلجیت دوسانجھ کی زندگی اور فن پرعالمی ڈاکیومنٹری کی تیاریاں

 دلجیت دوسانجھ کی زندگی اور فن پرعالمی ڈاکیومنٹری کی تیاریاں

ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دِلجِیت دو سانجھ کی زندگی اور فن پر انٹرنیشنل ڈاکیومنٹری فلم کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 دِلجِیت دو سانجھ کی زندگی اور کیریئر پر مبنی ڈاکیومنٹری بنانے کے لیے ہولو امریکہ کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں ،ایک رپورٹ کے مطابق، یہ ڈاکیومنٹری دِلجِیت کے پنجاب کے ایک چھوٹے شہر سے ابھرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ بننے کے سفر، ان کی تاریخی کوچیلا 2023 کی پرفارمنس، اور دِل-لومیناتی ٹور 2024 کے زبردست اقتصادی اثرات کو اجاگر کرے گی، جس نے شمالی امریکہ میں تقریباً 13 ملین امریکی ڈالر ٹیکس ریونیو اور 5,300 ملازمتیں پیدا کیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذاکرات خوش اسلوبی سے جاری ہیں اور اگر معاہدہ طے پا گیا تو ڈاکیومنٹری کی شوٹنگ اسی سال شروع کی جا سکتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں