سونو نگم دوران کنسرٹ غصہ آگئے مداحوں کو شو چھوڑ کر جانے کا کہہ دیا

کولکتہ(شوبز ڈیسک)بھارتی گلوکار سونو نگم کنسرٹ کے دوران مداحوں پر غصہ ہوگئے ۔ سونو نگم کولکتہ کنسرٹ کے۔
دوران غصے میں آگئے ، شور مچانے والوں کو پروگرام سے جانے کا کہا۔ وائرل ویڈیو میں سونو نگم ایونٹ میں پرفارمنس دے رہے تھے کہ کچھ حاضرین اُن کی پرفارمنس کے دوران کھڑے ہوگئے ،سونو نگم نے کہا کہ اگر تمہیں کھڑے ہونے کا شوق ہے الیکشن میں کھڑے ہوجاؤ، برائے مہربانی بیٹھ جاؤ، جلد کرو، آپ کو پتا ہے کہ وقت بہت ضائع ہوگیا ہے ، پروگرام کا اختتام آنے والا ہے ، بیٹھ جاؤ یا پھر جگہ خالی کردو۔