ماورا حسین کو 3 بھارتی فلمیں سائن کرکے چھوڑنا پڑیں

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ ماورا حسین نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 3 بھارتی فلمیں سائن کی تھیں تاہم بعد میں انہیں چھوڑنا پڑگیا۔
ماورا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان فلموں پر کام بھی شروع کر دیا تھا لیکن متعدد وجوہات کی بناء پر انہیں ان پراجیکٹس سے الگ ہونا پڑا۔اداکارہ نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ وہ اب کسی پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں اور وہ کونسے پراجیکٹس ہیں یہ ظاہر نہ کرنا ان لوگوں کی پرائیویسی ہے جو اس میں شامل ہیں۔