دانش تیمور ایک بیٹی کے بعد مزید بیٹیوں کے خواہشمند

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکار دانش تیمور نے مزید بیٹیوں کی خواہش کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ جب حورین پیدا ہوئی اور میں پہلی بار باپ بنا تو میں اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا تھا، وہ ایک ناقابلِ بیان لمحہ تھا۔
میں بے حد خوش اور جذباتی تھا، وہ اتنی چھوٹی، پیاری اور خوبصورت تھی کہ میں نے دل میں خواہش کی کہ میرے پاس مزید بیٹیاں ہوں۔ اب بھی میری یہی دعا ہے کہ یا اللہ مجھے اور بیٹیوں سے نوازنا۔