زارا شیخ سے تعلق بہت مختصر عرصے تک رہا :میکال ذوالفقار

زارا شیخ سے تعلق بہت مختصر عرصے تک رہا :میکال ذوالفقار

لاہور(شوبز ڈیسک) معروف اداکار میکال ذوالفقار نے ساتھی اداکارہ زارا شیخ سے اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کہاکہ یہ میرے کیریئر کے ابتدائی دنوں کی بات ہے جب میں 20 یا 21 سال کا تھا اور زارا شیخ کی عمر بھی زیادہ نہیں تھی شاید وہ مجھ سے عمر میں 3 سال بڑی ہیں، میں اس وقت انگلینڈ سے پاکستان آیا تھا چونکہ میرا بچپن وہاں گزرا تھا تو میں وہاں بہت سی گوری لڑکیاں دیکھ چُکا تھا تو جب یہاں پر میں زارا شیخ سے ملا تو ان کا مشرقی انداز میرے لیے ایک نئی چیز تھی جس سے میں بہت متاثر ہوا تھا۔ میں نے زارا کے ساتھ دو چار پراجیکٹس پر کام کیا تھا لیکن بدقسمتی سے زارا اپنے شوبز کیریئر میں زیادہ کامیابیاں حاصل نہیں کر سکیں حالانکہ وہ بہت باصلاحیت ہیں اور بہت کچھ کر سکتی تھیں۔ زارا کی آواز بہت اچھی تھی تو میں اُن کی میوزک کے لیے بہت حوصلہ افزائی کرتا تھا اور مجھے خود بھی میوزک بہت پسند تھا شاید اسی لیے ہماری ایک دوسرے سے بہت اچھی دوستی ہو گئی لیکن ہمارا یہ تعلق بہت مختصر عرصے تک رہا اور بعد میں کبھی ایک دوسرے سے ملاقات بھی نہیں ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں