روضۂ رسول ﷺ کے سامنے افطار، حنا خان کی تمنا پوری

روضۂ رسول ﷺ کے سامنے افطار، حنا خان کی تمنا پوری

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ حنا خان کی روضۂ رسول ﷺ کے سامنے افطار کی تمنا پوری ہوگئی۔ اس روح پرور لمحے کو انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیا، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کرلی ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

حنا خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں انہیں مدینہ منورہ میں دیکھا جا سکتا ہے ۔ویڈیو میں وہ روضۂ رسول ﷺ کے سامنے بیٹھ کر جائے نماز بچھاتی ہیں اور افطار کا انتظار کرتی ہیں، انہوں نے کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تمنا تھی کہ مدینے میں روزہ ہو اور سامنے پیارے آقاﷺ کا روضہ مبارک ہو۔ مدینہ رسول اللّٰہﷺ کا شہر ہے ، جہاں دل کو چھو لینے والا سکون، جاہ و جلال، ٹھہراؤ، خوشبو بھری ہوا، ناقابلِ بیان خوشی، روحانی تعلق ہے، جہاں سب کچھ بالکل درست محسوس ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں